
ماسکو: روس میں بم دھماکے کی بڑی سازش ناکام ہوگئی۔ روس کی خفیہ سروس نے وسط ایشیائی ملک کے تین مشتبہ دہشتگردوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ ملزمان اسٹاور پول کے علاقے میں پُرہجوم مقام پر بم دھماکے کی تیاری کررہے تھے۔ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور تباہی پھیلانے والا مواد قبضے میں لے لیا گیا۔


































