
بولیویا: بولیویا کے صدر لوئیس نے برازیلین صدر لولا ڈی سلوا کے غزہ میں ہولوکاسٹ کے بیان کی مکمل حمایت کردی۔
سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں بولیویا کے صدر لوئیس نے کہا کہ غزہ میں بہادر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کرنے پر برازیلین صدر تعریف کے لائق ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے اور ہر روز غزہ میں بربریت کی نئی مثال قائم کی جارہی ہے۔ ایسے میں برازیل کے صدر لولہ ڈی سلوا کے بیان پر اسرائیل کا احتجاج کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں اور بولیویا کے عوام برازیلین صدر کے غزہ میں قتل عام کو ہولوکاسٹ قراردینے کے اقدام سے متفق ہیں۔ اسرائیل ہولوکاسٹ سے بدتر مظالم غزہ میں ڈھا رہا ہے جس کی تمام باشعور اقوام کو مذمت کرنی چاہئے۔


































