Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

بی جی پی عہدیداروں کی توہین رسالت، انڈونیشیا اور ملائیشیا کا بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج

جکارتہ : بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو عہدیداروں کی جانب سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر مسلم دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا نے اپنے ملکوں میں بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ جکارتہ میں انڈین سفیر منوج کمار بھارتی کو طلب کیا گیا اور حکومت نے مسلم مخالف بیان پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پیغمبر اسلام(ص) کے خلاف ناقابل قبول توہین آمیز بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے بھی انڈین سیاست دانوں کے توہین آمیز تبصرے کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ملائشیا کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ان کے ملک نے اسلاموفوبیا کو ختم کرنے اور امن و استحکام کے مفاد کی خاطر اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کے لیے انڈیا سے اکٹھے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular