Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یوم ولادت بی بی فاطمہ(س) کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش

لاہور : یوم ولادت دختر رسول خداؐ ، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کویوم خواتین کےطور پرمنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد رکن اسمبلی اور مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نےجمع کرائی۔قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔خاتون جنت سیدہ النساءالعالمین بی بی فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عالمین کی تمام خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔بی بی سلام اللہ علیہا کی زندگی ایک مثالی ماں، مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا رواج عام کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular