
نیویارک : مسلم ورلڈ لیگ نے مشرق و مغرب میں افہام و تفہیم کا پل تعمیر کرنے کے لیے اقدام کا آغاز کردیا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اپنے اقدام کا آغازکیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ تہذیبوں کے امتزاج کا دعویٰ کرنا یا کسی تہذیب کی دوسری پر فوقیت کا دعویٰ کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے تہذیبی اتحاد کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ تہذیب سے ہمارا مطلب عقائد، خیالات اور رویوں کا مجموعہ ہے جو عام لوگوں کے یقین فراہم کرتا اور رویے کو تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ اب بھی ہمیں مشرق اور مغرب کے درمیان تہذیبی تصادم کے نتائج کی دردناک تصویریں فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے عقلمند لوگوں کو چاہئے کہ وہ اقوام کے درمیان افہام و تفہیم، تعاون اور امن کو فروغ دینے کی اہمیت کو سمجھ جائیں اور تہذیبی تصادم کی سنگینی سے بھی خبردار رہیں۔


































