
تہران : ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کی وطن واپسی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عشرہ فجر کی دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تقریبات میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے تاریخی بہشت زہرا قبرستان تک بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی آمد کے راستے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھولوں کی بارش، مسلح افواج کی موٹر سائکل پریڈ اور امام خمینی رح کے روضے میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔
یکم فروری انیس سو اناسی کو امام خمینی کی تیرا سال بعد وطن واپسی پر لاکھوں افراد استقبال کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔


































