
لندن : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنیس نے ادارے کا جانبداری کا بھانڈا پھوٹنے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانیہ کے اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے ایک اندرونی دستاویز پر رپورٹ دی تھی۔ جو بی بی سی کے ایک سابق مشیر برائے معیار نے تیار کی تھی۔ رپورٹ میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں 6 جنوری 2021 کو صدر ٹرمپ کی تقریر میں کی گئی ایڈیٹنگ بھی شامل تھی۔ ویڈیو کلپس کو اس طرح جوڑا گیا تھا کہ ایسا لگا جیسے امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہِل کی طرف چلیں اور زوردار لڑائی کریں۔ دی ٹیلی گراف اخبار میں شایع بی بی سی کی اندرونی رپورٹ کے کے مطابق بی بی سی نے غزہ جنگ کی رپورٹنگ میں بھی اسرائیل مخالف تعصب کا مظاہرہ کیا تھا۔ اسرائیل حماس جنگ کوریج، ٹرانس ایشوز اور ٹرمپ تقریر ایڈیٹنگ تنازع پر بی بی سی کی جانب سے معافی مانگنے کا امکان ہے۔


































