
اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مجاہد و مبارز عالم دین آغا سید علی رضوی پر سندھ انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آرز بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق کو دبانے کی مزموم کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آواز کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔


































