Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں دیتے وقت قانون کو مدنظر رکھا جائے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری سیٹیں دی جائیں تاکہ ہماری اسمبلی پوری ہو۔ بیرسٹر ظفر علی خان نے کہا کہ آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کہا گیا کہ سنی اتحاد نے لسٹ نہیں دی۔ بالکل درست ہے کہ لسٹ نہیں دی لیکن قانون میں اس میں کہاں قدغن ہے کہ آپ دوبارہ لسٹ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید تو یہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ اگر ہماری نشستیں چھین کردے دی گئیں اور پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی میں بانٹی گئیں تو اس غیرقانونی غبن کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular