
اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہئے۔ پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بنوں پر طالبان کے حملے پر شدید تحفظات سے افغان عبوری حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔ طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرے، انہوں نے کہا کہ مسقط کی مسجد علی ابنِ ابی طالب پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔


































