Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

بانگ سحر

تحریر : ممتاز حسین ناروی

دو دن پہلے کی بات ہے مغرب کی نماز پڑھ کے کچھ گھریلو سامان کی خریداری کرنے محلے کی دکان پہ کھڑا تھا کہ دیرینہ دوست احسان علی دانش کی آواز سنائی دی ، دیکھا تو وہ سڑک پہ گاڑی روکے آواز دے رہا تھا ، استاد محترم کی آواز پہ لپک کے پہنچا تو انہوں نے ایک کتاب چپ چاپ حوالے کرکے کہا کہ اسے بعد میں پڑھ لینا ، کھڑے کھڑے سرسری نظر ڈالی تو حیران ہوا ۔۔۔ کتاب کیا تھی ، قابل عمل کاروباری آئیڈیاز کا خزانہ تھا پورا ، اگلے دن آرام سے اس خزانے کا مطالعہ کیا جس کا عنوان تھا ” خوشحالی کی دستک ” ، کتاب سرہانے رکھ کے میں اس واقعے کو یاد کرنے لگا جو کسی دوست سے سنا تھا کہ کوئی دانا شخص سفر کر رہا تھا کہ ان کی گاڑی خراب ہوئی ، میکنیک کی تلاش میں قریبی دیہات میں گیا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شاہین کا بچہ مرغی کے چوزوں کے ساتھ گھوم رہا ، اسے بڑی حیرت ہوئی اور مرغی کے مالک سے ماجرا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے وہ جنگل سے گذر رہا تھا جہاں اس نے یہ بچہ دیکھا جو گھونسلے سے گرا تھا ، انہوں نے اس شاہین بچے کو گھر لے آیا اور چوزوں کے ساتھ ڈربے میں رکھا ، اب یہ کافی بڑا ہوا ہے اور چاہے تو اڑ سکتا ہے مگر یہ خود کو چوزہ سمجھتا ہے اور اڑنے کی کوشش ہی نہیں کرتا ، اس شخص نے مرغی کے مالک سے یہ شاہین بچہ مانگا اور اسے لے آیا ، اب وہ دانا شخص روز شاہین کے کان میں کہتا ” تو شاہین ہے مرغی نہیں ،مرغیوں کی طرح سر جھکا کے دانہ مت کھاؤ بلکہ اڑان بھرو اور شکار کو فضاؤں سے دبوچ لو ” لیکن بے سود ۔۔۔ ایک دن تنگ آ کے اس نے شاہین کو ایک تیس منزلہ عمارت کی چھت پہ لے گیا اور یہ کہہ کر اسے نیچے گرا دیا کہ تو شاہین ہے اڑ جا یا زمین سے ٹکرا کے مر جا ، شاہین تیزی سے زمین کی جانب گرنے لگا زمین سے چند سو فٹ کے فاصلے پہ اس نے خوف سے پروں کو پھیلا دیا ، پروں کا پھیلانا تھا کہ زمین کی جانب گرنا بند ہوا اور ہوا میں معلق ہوا ،اس نے پروں کو پھڑ پھڑانا شروع کیا تو وہ حیرت انگیز طور پر آسمان کی جانب اڑنے لگا ،اڑتے اڑتے وہ اپنے محسن کا شکریہ ادا کرنے جھکا تو دانا شخص کہنے لگا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا فقط یہ باور کرایا کہ تم شاہین ہو مرغی نہیں یہ کتاب بھی اپنے قارئین کو یہی بتا رہی کہ تم غریب نہیں ہو فقط یہ باور کرانے والا کوئی نہیں ملا کہ تم کیا کچھ کر سکتے ہو !!!
فاضل مصنف جن کی مختصر بائیو گرافی کتاب کے بیک ٹائٹل پہ موجود ہے اس کے مطابق انہوں نے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں آرام دہ صوفے پہ استراحت کرتے ہوئے ان ائیڈیاز کو قلم بند نہیں کیا بلکہ قریہ قریہ ،کو بہ کو ، آبلہ پا تجربوں کی صحرا کے خاک چھانی تب یہ موتیوں کی لڑی آپ کے ہاتھ میں آئے ،انہوں نے منفرد سوچ کے ساتھ دنیا کو کسی اور زاوئیے سے دیکھا کیونکہ مرشد واصف علی واصف فرما گئے ہیں کہ سوچنے والوں کی دنیا ،دنیا والوں کی سوچ سے مختلف ہیں ۔۔ ۔
میں جناب ابن فاضل کی منفرد سوچ کو سلام پیش کرتا ہوں ، برصغیر جیسا معاشرہ جہاں باپ اپنا ہنر/علم بیٹے کو منتقل کئے بغیر پیوند خاک ہونا پسند کرتا ہے وہاں اپنے تجربات کو نہ صرف کتابی شکل میں دی بلکہ یہاں تک سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے کسانوں کو تربیت دے کر عملا ان کے کندھوں سے جھنجھوڑ کے کہا کہ تم شاہین ہو مرغی نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو چاہئے کہ ان قابل عمل ائیڈیاز پہ غور کریں اور نوکری تلاش کرنے کے بجائے نوکری دینے والوں میں اپنا نام لکھوا دیں ۔۔ اس خطے کو قدرت نے دل کھول کے نوازا ہے بس ان کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ عمر بھر اس مشک نافہ والی ہرنی کی طرح اس خوشبو کی تلاش میں سرگرداں رہیں گے جو دراصل اس کے اپنے اندر سے پھوٹ رہی ہوتی ہے لیکن وہ باہر تلاش کرتی پھرتی ہے ، اسی طرح رزق کی تلاش میں سمندر پار خوار ہوتے رہیں گے ۔۔۔۔ ایک بار پھر فاضل مصنف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں

25/8/21

مزید پڑھیے

Most Popular