
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے پر عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کیلئے ایگزیکیٹو آرڈر جاری کیا تھا۔ جس پر اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق روینا شمدانی نے کہاہے کہ آئی سی سی کو اپنا آزادانہ کام انجام دینے کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہیے-
عالمی عدالت نے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزاد اور غیر جانبدارانہ عدالتی امور کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دے دیا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نےکہاہے کہ پابندیوں سے انصاف کے نظام کوخطرہ ہے۔آئی سی سی کو بغیر کسی رکاوٹ کے عالمی استثنیٰ کے خلاف اپنی لڑائی کو آگے بڑھانے کے قابل ہونا چاہئے۔


































