
غزہ : اسرائیل نے غزہ میں ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری لانے پر پابندی لگادی۔ حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں ملبے تلے دس ہزار سے زائد لاشیں دبی ہیں۔ انہیں نکالنے اور ملبہ ہٹانے کیلئے اسرائیل ہیوی مشینری کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کرسکتا کیونکہ وہ ان باقیات کو ملبے سے نکالنے سے قاصر ہے۔
ادھر شمالی غزہ میں گذشتہ روز چھیاسٹھ فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ زیادہ تر لاشیں مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ ابھی بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے یا لاپتہ ہیں۔ جنہیں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔


































