
بغداد: تحریک النجباء کے میڈیا ذرائع کے مطابق بغداد کے مشرق میں الحشد الشعبی سے وابستہ ہیڈکوارٹر پر جارح امریکا کے دہشت گردانہ حملے میں الحشد الشعبی کے دو کمانڈر شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عراقی پولیس کالج کے قریب واقع الحشد الشعبی کا لاجسٹک سپورٹ ہیڈ کوارٹر امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے الحشد الشعبی کے 12ویں بریگیڈ کے کمانڈر ابو تقوی السعیدی اور حشد الشعبی کے ایک اور آپریشنل کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔
عراقی پولیس نے بتایا ہے کہ بغداد میں الحشد الشعبی کے ایک ہیڈکوارٹر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
عراقی حکومت نے الحشد الشعبی کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کی تھی اور حملہ آوروں سے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


































