Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ نے عراق سے داعش کا بوریا بستر لپیٹ دیا، عراقی وزیراعظم

بغداد: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے تاریخی فتوی نے دہشت گرد تنظیم کے خلاف جہاد کو واجب کفائی قرار دیا تھا۔ یہ فتوی جاری ہونے کے بعد خطے میں عالمی سامراج کی سازش ناکام ہوگئی جس کا مقصد نہ صرف عراق بلکہ داعش کے دہشت گردوں کے ذریعے پورے خطے کو خطرہ میں ڈالنا تھا۔ السودانی نے کہا کہ یہ فتوی ایک مذہبی فرقے سے مخصوص نہیں تھا بلکہ عراق کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرنے کی خواہش رکھنے والے تمام لوگوں کے لیے تھا کیونکہ اس ناسور سے پورے عراق اور عراقی عوام کو خطرہ لاحق تھا۔ اس فتوی کے بعد عوام نے مختلف گروہوں کی صورت میں میدان عمل میں وارد ہوکر دہشت گرد تنظیم کے خلاف جہاد کیا اور اس کو بوریا بستر لپیٹ دیا۔
وزیراعظم نے ان شہداء کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے اس صدا پر لبیک کہا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کہا کہ ہماری حکومت شہداء اور عراقی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ شہداء کے خون کو رائیگان نہیں جانے دے گی اور شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کا خاص خیال رکھے گی۔انہوں نے تاکید کی کہ حکومت دن رات کوشش کررہی ہے کہ عراقی عوامم امن اور سکون کے ساتھ زندگی گزاریں اور اپنے ملک میں ان کی عزت پر کوئی آنچ نہ آئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular