
پشاور : پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طالبان عہدیدار کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں داخلے کیلئے پہاڑی درہ عبور کرنے والے حادثے کا شکار ہوئے۔ تودے کے نیچے سے 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جلال آباد سے طالبان عہدیدار نے مزید بتایا کہ امدادی کارکن برفانی تودے کی جگہ پر تلاش کا کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے.


































