Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، ایک اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

پنجگور : پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہوگیا۔دوسری جانب پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی اور دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular