
غزہ : صیہونی فوج نے خان یونس اور اقوام متحدہ کے دفتر پر بم برسادئے۔ حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے خان یونس پر رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس میں 13 فلسطینی شہید اور بیس زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کو بھی نشانہ بنادیا۔ شمالی غزہ کےعلاقے تل الزیتر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ حملے میں نو شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رات میں گولہ باری سے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ القدس اسپتال ایندھن کی کمی اور بجلی کی بندش کی وجہ سے غیرفعال ہوگیا ظ۔ سوسائٹی نے کہا ہےکہ صحت کے نظام کی مکمل خرابی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین انسانی صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس اڈھانوم نے اسپتالوں کو بار بار حملوں کا نشانہ بنائے جانے کو خوفناک قرار دیا۔ انہوں نے اسپتال کے ہیلتھ ورکرز، مریضوں، زخمیوں، بچوں اور اس کے اندر موجود بے گھر افراد کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔


































