
غزہ :غزہ جنگ میں شدت آگئی۔غاصب اسرائیلی فوج نے رفح پر حملے شروع کردیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ڈرون سے رفح میں کار پر حملہ کیا ہے جس میں چھ افراد شہید ہوگئے۔ جبالیہ میں عمارت پر حملے میں چوبیس اور دیرالبلاح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے میں چالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ جنگی جرائم میں شامل ہوگا۔ رفح کی آبادی میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے رفح پر حملے کی اطلاعات پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک ساڑھے ستائیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


































