Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لبنان، یمن اور عراق سے مزاحمت کاروں کے اسرائیلی اہداف پر حملوں میں اضافہ

بیروت: لبنان۔ یمن اور عراق میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی اہداف پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حزب اللہ نے لبنان کے مقبوضہ علاقے میں کئی صیہونی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں۔ روائسات العالم میں فوجی بیرک اور جلال العالم فوجی بیس کو توپ خانے سے نشانہ بنایا جس میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان اڈوں پر صیہونی فوج کا دفاعی اور میزائل نظام نصب کیا گیا ہے۔ صیہونی تنصیبات پر ساٹھ سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔
ادھر یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک اور جہاز کو میزائلوں کا نشانہ بنادیا۔ میزائل لگنے سے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جہاز پر پانامہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ پاناما کا پرچم بردار یہ آئل ٹینکر چین کی ملکیت ہے۔ امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں یمن سے بھیجے گئے چھ ڈرون مار گرائے ہیں۔
عراق میں اسلامی مزاحمتی تنظیم نے ڈرون کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی وزارت برائے عسکری امور کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular