
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں پر فضائی حملہ کئے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو دس افراد شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے شمال مغربی علاقے میں رہائشی عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ حملے میں 10 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ رفح پر حملوں میں پچاس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شمالی اور وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد پچاس سے بڑھ گئی ہے۔جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 32 ہزارسے تجاوز کرگئی۔
ادھر الشفا اسپتال کا محاصرہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق الشفا اسپتال میں حماس کے مزید کارکن موجود ہیں۔ تمام افراد اسپتال اور اس کے اردگرد کے علاقوں سے چلے جائیں۔ جلد دوبارہ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔باقی اسپتال اور گھروں میں رہنے والوں کو حماس کا کارکن تصور کیا جائے گا۔ اسپتال پر حملوں میں ایک سو ساٹھ افراد شہید ہوئے جبکہ چھ سو کو گرفتار کرلیا گیا۔


































