Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عراق سے اسرائیلی کے بیرک، انفارمیشن بیس اور ریفائنریز پر حملے

بغداد : عراق میں مزاحمتی گروپ نے اسرائیل میں نئے حملے شروع کردئے۔ عراق سے اسرائیل کے شمالی حصے میں روش پینا ہوائی اڈے پر فوجی بیرک کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ مقبوضہ گولان میں انفارمیشن بیس اور حیفہ میں آئل ریفائنریوں پر ڈرون حملے کئے گئے۔ مزاحمت کار گروپ نے کہاہے کہ وہ دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کی مکمل تباہی تک قابض حکومت کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔
ادھر یمن سے بحیرہ احمر میں یورپی جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ خلیج عدن میں سنگاپور کے جہاز پر اینٹی شپ میزائل سے حملہ کیا گیا۔ فرانسسیی فوج نے کہا ہے کہ یورپی جہاز کی طرف بھیجے گئے چار ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا۔ادھر امریکی فوج نے بھی یمن میں دو میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فوج نے کہا کہ یہ میزائل ایک ٹرک پر نصب تھے اور انہیں جہازوں پر داغا جانا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular