
بیروت : لبنان، عراق اور یمن میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یمنی فوج نے خلیج عدن میں دو بحری جہازوں پر میزائل داغ دئے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ حملہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ سے 60 میل دور کیا گیا تاہم جہازوں کو نقصان نہیں پہنچا۔ دونوں میزائل جہاز کے قریب سمندر میں گرے۔ کچھ دیر بعد امریکی جنگی جہاز کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کارنے پر داغے گئے بیلسٹک میزائل فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کردئے۔
عراق کے علاقے سلیمانیہ میں دھماکا خیز ڈرون نے خورمورگیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، دھماکے سے محدود نقصان ہوا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔جبکہ اربیل ہوائی اڈے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون کو مار گرایا گیا۔
حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف پر بھرپور حملے کئے ہیں اور اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔


































