
بغداد: حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں جبکہ عراقی مزاحمت کاروں نے امریکی اڈے پر پھر حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے علاقے الجلیل پر دس سے زائد میزائل داغے۔ جس سے علاقہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ حزب اللہ نے میزائلوں سے معالیہ گولان اور عرعر فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا۔ حملے سے کچھ دیر قبل حزب اللہ نے اسرائیلی کمانڈ سینٹر پر فلق ون میزائل سے حملہ کیا ۔
ادھر عراقی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفہ کے قریب زیولون بحری تنصیب کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔ نقصان اور ممکنہ ہلاکتوں کے تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس سے پہلے شام کے صوبے دیروالزور میں العمر آئيل فیلڈ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ مزاحمتی فورسز نے صوبہ الحسکہ کے علاقے خربہ عدنان میں بھی امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔


































