
غزہ: صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ میں مکانات پر حملے کئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت تئیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے صبح سویرے جبالیہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد شہید ہوگئے۔ خان یونس میں بھی ایک مکان پر حملہ کیا گیا جہاں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد شہید ہوئے۔ خان یونس میں ہی ایک اور حملے میں تین افراد مارے گئے۔ شمالی غزہ میں حملے میں چار افراد کی جان گئی۔ نصیرات اور غزہ سٹی پر حملوں میں بھی کئی اموات ہوئیں۔ گذشتہ روز 53 فلسطینی صیہونی حملوں کا نشانہ بنے تھے۔


































