
غزہ: صیہونی فوج نے مسلسل تیسرے دن بھی غزہ پر حملے جاری رکھے۔ تازہ حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی ڈرون نے آج صبح جنوبی غزہ میں ایک گھر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ جس سے گھر تباہ ہوگیا۔
بدھ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد چھتیس تک جاپہنچی ہے جس میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے غزہ میں نام نہاد زرد لائن کو تین سو میٹر تک توسیع دیدی ہے۔ توسیع شدہ علاقے سے فلسطینیوں کو نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ حماس نے اسرائیل کے تازہ حملوں کو نسل کشی کی تازہ لہر قرار دیا ہے اور ثالثوں پر زور دیا ہے کہ جھوٹے جواز سے کئے جانیوالے اسرائیلی حملوں کو بند کرائیں۔ حماس نے جنگ بندی کی زمینی حدود کو تبدیل کرنے کو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


































