
Anas El Din Hegazy carries the body of his young brother, Zain, 4, who was killed in an Israeli army airstrike on a tent in Gaza City, Monday, April 21, 2025. (AP Photo/Jehad Alshrafi)
غزہ : صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ سٹی اور خان یونس پر فضائی حملے کئے۔ جس کے نتیجے میں بائیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیارے نے جبالیہ میں خیمہ بستی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس میں اسرائیلی ڈرون نے تباہ شدہ مکان پر میزائل داغا جہاں پناہ گزین سات فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سٹی میں چار اور رفح میں بھی تین فلسطینی جان سے گئے۔ جنگی طیاروں اور ڈرونز نے دیگر علاقوں پر بھی حملے کئے۔
ادھر شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں اور صیہونی فوج میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔


































