
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں خوراک کے متلاشی بھوکے فلسطینیوں کو ہدف بنالیا۔ چوبیس گھنٹوں میں امداد کے منتظر گیارہ متاثرین سمیت چھبیس فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے غزہ سٹی ۔ دیر البلاح۔ المواصی اور جبالیہ میں بھی فضائی اور زمینی حملے کئے جس میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
صیہونی فوج نے 48 گھنٹوں میں دو سو دو فلسطینی شہید اور ایک ہزار سینتیس زخمی کردئے ہیں۔اب تک اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی چار سو سے زائد فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔


































