Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ایران میں 9000 مقامات پر حملے، مئیر تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے میئر نے کہا ہے جنگ کے ابتدائی 10 دنوں میں دشمن نے ملک کے 9000 مقامات کو نشانہ بنایا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی رضا زاکانی نے موجودہ جنگ میں تہران میونسپلٹی کے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ہم نے آباد کاری اور تعمیرنو کی ذمہ داری قبول کی. انہوں نے کہا کہ عوامی نقل و حمل کی خدمات بھی جاری ہیں اور میٹرو اور بی آر ٹی مکمل طور پر مفت ہیں، شب قدر میں بھی میٹرو کی خدمات چوبیس گھنٹے جاری ہیں۔ تہران کے میئر نے واضح کیا کہ شہر کی ترقی اور آبادانی سے متعلق اقدامات بھی جاری ہیں۔ لائن 6 کے دورے میں 100 سے زائد افراد زیر زمین کام کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ میونسپلٹی تباہ شدہ مقامات پر میدان کی متولی ہے، عوام کی جانب سے نقصان کی اطلاع کے لیے سسٹم 137 کے آپشن 3 اور شہرزاد سسٹم پر کی جانے والی کالیں فوری طور پر سسٹم میں درج کی جاتی ہیں۔ جو کچھ تباہی ہوئی ہے اور جو کچھ تباہی کے آس پاس ہے، اسے میونسپلٹی کے علاقوں اور اضلاع کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے اور وہ اپنی ٹیمیں روانہ کرتے ہیں۔
زاکانی نے کہا کہ ہم نے بڑی مقدار میں ملبہ ہٹانے کا کام کیا ہے اور یہ مسلسل جاری ہے، 12 روزہ جنگ میں مجموعی طور پر ملک کے 1450 مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن حالیہ جنگ میں ابتدائی 10 دنوں کے دوران 9000 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular