Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

یمن پر دوسرے روز بھی امریکی اور برطانوی فوج کے حملے، کئی مقامات پر بمباری

صنعا: یمن پر دوسرے روز بھی امریکی اور برطانوی فوج نے حملے کئے۔ دارالحکومت صنعا پر کئی مقامات پر بمباری کی گئی۔ شہر زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ امریکی فوج نے یمن میں دوسرے حملے کی تصدیق کردی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یمن میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو آج صبح نشانہ بنایا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹام ہاک میزائل فائر کیے گئے۔ امریکی سینٹ کام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا اور برطانیہ حملے کا تسلسل ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکا، برطانیہ اور ان کے 8 اتحادی ممالک نے یمن میں حوثیوں پر 73 فضائی حملے کیے تھے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں 73 حملے کئے گئے۔ اب تک پانچ افراد شہید اور چھ زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکا اور برطانیہ نے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular