
غزہ: خان یونس پر رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں مزید 26 فلسطینی شہید اور 23 شدید زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوج کے غزہ پر 43 ویں روز بھی حملے جاری ہیں۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس میں رہائشی عمارت پرمیزائل برسادئے۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حملے میں 26 افراد شہید اور 23 شدید زخمی ہو گئے۔
دیر البلاح میں حملے میں چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ ادھر زیتون کے الفلاح اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے شہید افراد کی تعداد 130 ہوگئی۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ شمال کے کئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے اسکول، اسپتال اور رہائشی عمارتوں پر بے دریغ بم باری کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے اسپتال کے آس پاس بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
شہدا کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز۔پانچ ہزار سے زائد بچے بھی شہدا میں شامل ہیں۔


































