
صنعا: یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائر جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ چھ فوجی کارروائیاں کیں، جن میں خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں چار بحری جہازوں اور دو فوجی ڈسٹرائر جہازوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اسرائیل میں ام رشراش بندر گاہ پر متعدد اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔


































