
صنعا: جارح سعودی اتحاد نے السبعین سمیت صنعا کے بعض علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ حملوں کے بعد سعودی اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ فوجی اہداف تھے لیکن مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملے غیر فوجی علاقوں پر کئے گئے ہیں سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق ایسے عالم میں کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کچھ دنوں پہلے جنگ یمن کے ختم ہونے کی خبر دی تھی دریں اثنا یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ایک علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کئی یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔


































