
حشد الشعبی کی 41ویں بریگیڈ نے سامرا پرحملہ ناکام بناکر دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا،نینوا میں داعش کا سرغنہ ہلاک، 9دہشت گرد گرفتار
ایرانی سرحد کے قریب بھرپور آپریشن، داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ، 60 مربع کلومیٹرز کا علاقہ داعش سے آزاد دشوار گزار پہاڑی مقامات بھی کلیئر
بغداد (نیوز ڈیسک) حشد الشعبی نے رواں ما ہ ایرانی سرحد کے قریب 60 مربع کلومیٹرز کا علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا جبکہ سامرا پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنادی، صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے ترجمان سید صادق الحسینی نے بتایاکہ حشد الشعبی نے ایرانی سرحد کے ساتھ بھرپور کلین سویپ آپریشن کیا اور 60 کلومیٹرز کا علاقہ داعش کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا ، صوبے کے اندر 14 مقامات پر مختلف قسم کے آپریشنز انجام دیئے گئے اور داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو دریافت کر کے درجنوں خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد سے بھری خود کش گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ، آپریشن کے دوران زرعی علاقوں کے اندر سینکڑوں کلومیٹرز پر حاوی ہائی ویز اور حمرین نامی علاقے کے اندر واقع متعدد دشوار گزار پہاڑی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا گیا، حشدالشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا پر داعش کا حملہ ناکا بنادیا، داعش کے باقی ماندہ عناصر نے سامرہ پر حملے کی کوشش کی تھی جسے حشد الشعبی کی 41ویں بریگیڈ کے جوانوں نے ناکام بناکر دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ،ادھرشمالی عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل میں داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا گیا، ایک کامیاب آپریشن کے دوران صوبہ نینوا میں داعش کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا


































