
ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور لبنان نے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تباہ حال فلسطینیوں کی مزید تباہی کا اقدام قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فیصلے کے بعد حماس نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی بات چیت کو ختم کردے گا۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونیسیف نے رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی پہلے ہی کئی بار بے گھر ہوچکے ہیں، ان کے پاس رفح سے آگے جانے کی کوئی جگہ نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہےکہ رفح میں حماس کے باقی رہ جانے والے دہشتگردوں کوختم کریں گے، جو کہہ رہے ہیں رفح میں آپریشن نہ کریں وہ ہمیں جنگ ہارنے کا کہہ رہے ہیں۔


































