
وانا : صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے جن میں 27 سالہ نائیک رحمان اور 22 سالہ لانس نائیک عارف شامل ہیں۔رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔


































