
اسرائیل نے شمالی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔اسرائیلی ہیلی کاپٹر سے فائرنگ میں تیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے امداد کے منتظر فلسطینیوں کا ایک بار پھر قتل عام کیا ہے۔ اسرائیلی فائرنگ سے تیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق امداد کے منتظر افراد پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی فوج نے رفح اور بیت الرضوان پر بھی حملے کیے ہیں جن میں بیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک اکتیس ہزار چار سو تیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
بھوک کے باعث مزید پانچ بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد بھوک سے جاں بحق بچوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے امداد کے منتظر افراد پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔


































