
واشنگٹن : امریکا نے نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ معطل کر دی۔ یہ اقدام سیکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کے مکمل جائزے تک برقرار رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ حملے میں ملوث شخص اس کی قیمت چکائے گا۔ وہ کسی بھی ایسے ملک سے غیر ملکیوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کریں گے جو یہاں سے تعلق نہیں رکھتے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے مشتبہ شخص کا نام رحمان اللہ لکمل بتایاہے۔ جو افغان شہری اور اس نے گذشتہ سال سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی ۔ اس کی درخواست رواں سال کے شروع میں منظور کر لی گئی تھی۔ حملہ کرنے والا مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں امریکا آنے والے ہرایک پناہ گزین کی لازمی جانچ ہو گی۔


































