Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ڈی آئی خان میں مرکز صحت پر حملہ، 5 شہری اور 2 جوان شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کری شموزئی کے علاقے میں رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 2 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رورل ہیلتھ سینٹر میں فوری کلیئرنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی جاوید اقبال بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular