امریکی جرائم پر خاموشی قوم سے غداری ہے،حکومت ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے مقابلے میں جرات مندانہ موقف اختیار کرے ،عراقی ارکان پارلیمنٹ
معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،نگرانی کیلئے خارجہ تعلقات اور انصاف سے متعلق پارلیمانی کمیشن بنائے جائیں، الفتح اتحاد کا حکومت سے مطالبہ
بغداد(نیوز ڈیسک)عراق میں ابومہدی المہندس اورجنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں دائر کرنے اور معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ بیان میں امریکی جرائم پر خاموشی کو قوم سے غداری قرار دیتے ہوئے حکومت پر زوردیا گیا ہے کہ وہ ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے مقابلے میں جرات مندانہ موقف اختیار کرے، اراکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے عالمی ورانٹ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ، ادھر پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کے قتل کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے اقدام کئے جائےں، الفتح الائنس نے خارجہ تعلقات اور انصاف سے متعلق پارلیمانی کمیشنوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اقوام متحدہ میں اس مقدمے کی پیروی اور حکومت کے اقدامات کی نگرانی کی جا سکے، انہوں نے شہید قاسم سلیمانی پر حملے کے امریکی اقدام کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل میں مذمت کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ امریکاکی جانب سے ملکوں کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے اور دشمنانہ اقدامات جاری رکھنے پر اقوام متحدہ جرات مندانہ موقف اختیار کرے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ، عالمی عدالت میں مقدمہ دائر…
جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ، عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے پر زور
-
Ilyas - جولائی 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































