
راولپنڈی : پاک ایران سرحد پر عبدوئی سیکٹر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے بعد سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔


































