
غزہ : صیہونی فوج نے دیرالبلاح میں قیامت ڈھادی۔ میزائل حملوں میں بیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔صیہونی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح میں تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں تینوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ وحشیانہ حملے میں بیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جبالیہ میں بھی تین مکان نشانہ بنے۔ جہاں سات افراد جام شہادت نوش کرگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 193 فلسطینی شہید ہوئے۔
سات اکتوبر سے جاری حملوں میں شہداء کی تعداد تیس ہزار دو سو اٹھائیس تک جا پہنچی ہے، جبکہ حملوں میں 71 ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ قابض فوج کی مسلسل بمباری سے حماس کی قید میں موجود سات اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نےتصدیق کی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی تعداد ستر سے تجاوز کر گئی ہے۔


































