
تہران : ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں دو ایرانی پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ یہ حملہ پاکستان کے ساتھ ایران کی سرحد کے قریب بدامنی کے شکار دیہی علاقوں میں ہوا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ سیستان بلوچستان کے علاقے تفتان میں پولیس یونٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکارشہید ہوئے۔


































