
پشاور: سیکیورٹی فورسز نے افغان دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے ژوب میں سمبازا کے قریب پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے قریب در اندازی کی کوشش کی۔ کارروائی کے دوران 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہدا میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز ملک کے امن و ترقی کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بناتی رہیں گی۔


































