Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر اکھٹا ہے، اب مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے، علامہ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی مسلم ملک تو ان کی مدد کو پہنچا اور قابض جارح اسرائیل کیخلاف اقدام کیا ہے۔ ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے۔ فلسطین پر مسلم ریاستوں کی خاموشی کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جواب دے کر صیہونی ریاست کیخلاف دفاع کا آغاز کر دیا ہے، اب مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے۔ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا سعودی عرب، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کر اسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ محمد افضل حیدری اور علامہ مرید حسین نقوی نے جامعة المنتظر کے سینیئر طالب علم مولانا اختر عباس امینی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرحوم جوانی میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئے، وہ بہت لائق اور محنتی طالبعلم تھے۔ جامعة المنتظر کے مدرسین اور طلاب سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جوار محمد و اہلبیت محمد میں جگہ کیلئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ عید کی چھٹیوں میں مرحوم اپنے آبائی شہر میں ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular