
غزہ: غزہ میں محاصرہ ختم نہ ہونے کے باعث بھوک کا سنگین بحران مزید گہرا ہو رہا ہے۔ ترکیہ کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں بے گھر فلسطینی گرم کھانوں اور امدادی خوراک پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ خان یونس کے علاقے مواصی میں کمیونٹی کچن کے ذریعے بے گھر فلسطینیوں کو گرم کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ سنگین انسانی بحران نے ان کا روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے امدادی کھانوں پر مکمل طور پر منحصر کر دیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ دو سال سے زائد نسل کشی کے باوجود غزہ پر ظالمانہ محاصرہ ختم نہیں کیا گیا، جس سے بھوک، بیماری اور بے گھر ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


































