
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی آبادکاروں پر پابندیاں ختم کرکے انہیں تشدد کی کھلی چھوٹ دیدی۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے جاری کردہ پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔
بائیڈن کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کا ارتکاب کرنے کے الزام میں سترہ آبادکاروں اور سولہ گروپوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں تمام امریکی املاک، اثاثوں اور مالیاتی نظام تک رسائی سے روک دیا گیا تھا۔ پابندیوں میں ساٹھ ہزار وہ آبادکار بھی شامل ہیں جو امریکی شہریت رکھتے ہیں۔


































