
کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق نے کہا ہے کہ گستاخ مکتب اہل بیت (ع) عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ نام نہاد اسکالر عامر لیاقت نے توہین آمیز اور غلیظ زبان استعمال کرکے کروڑوں پیروان مکتب تشیع کا دل دکھایا ہے جس کی پر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ صادق جعفری نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان اور ریاستی ادارے اور اعلیٰ عدلیہ اس نفسیاتی مریض کو لگام دیں۔


































