Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حرم حضرت معصومہؑ قم تا مسجد مقدس جمکران پیادہ روی کا اہتمام

حضرت امام مہدی (ع) روز ولادت کی مناسبت سے پوری دنیا میں تقریبات اور عبادات کی محافل منعقد ہوئیں۔ اس سلسلے میں امام زمانہ علیہ السلام سے منسوب مسجد مقدس جمکران میں لاکھوں زائرین نے حاضری دی۔ اس موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجد جمکران تک پیامبر اعظم شاہراہ پر زائرین پیدل چلتے رہے۔ اس عاشقانہ مارچ (پیادہ روی) کے دوران قم سمیت ایران بھر کے مختلف صوبوں اور شہروں سے آنے والے عشاق امام زمانؑ کے قافلوں کی خدمت کے لئے موکب (زائرین کی خدمت کے لیے) لگائے گئے تھے، تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ مشی کو جاری رکھ سکیں اور پیروان فرزند زہراء کی بھر پور خدمت کی جاسکے۔ اس راستے میں خدمت رسانی کے موکبوں کے علاوہ، طلباء اور رضاکاروں نے ثقافتی موکبوں کا اہتمام بھی کر رکھا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ نوجوان مسجد جمکران کے زائرین کے جوتے مفت میں پالش کرتے ہیں تو ان میں سے کچھ امام زمانہ ع کی خوشنودی کے لئے مختلف خدمات بلاعوض فراہم کرتے ہیں جیسے فری ہیئر کٹنگ، سلائی اور موبائل فون رپیئرنگ وغیرہ۔

مزید پڑھیے

Most Popular