Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عارف وسالک الی اللہ علامہ حسن‌ زاده‌‌ آملی اس دار فانی سے کوچ کرگئے

تہران: عالم اسلام کے مشہور و معروف عالم دین علامه‌ حسن‌ زاده‌‌ آملی عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد کل اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عالم ربانی علامه‌ حسن‌ زاده‌‌ آملی کافی عرصے سے علیل تھے اور کل 93 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ علامه‌ حسن‌ زاده‌‌ آملی ایرانی تاریخ کے مطابق 1307 ہجری شمسی کے اواخر میں آمل شہر کے ایرا نامی علاقے میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ انہوں نے 6 سال کی عمر سے ہی گھر میں لکھنا اور پڑھنا شروع کیا اور 1323 ہجری شمسی میں انہوں نے حوزہ علمیہ میں درس حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
علامه‌ حسن‌ زاده‌‌ آملی 1342 میں تہران سے قم چلے گئے اور تقریباً 17 سال تک علامه طباطبایی اور سید محمدحسن الہی سے کسب فیض کیا۔
علامه‌ حسن‌ زاده‌‌ آملی نے نہج البلاغہ ، اسفار اربعہ ، کشف المراد ، کلیلیہ اور دیمنہ اور گلستان سعدی جیسی کتابوں کی تدوین کی اور نظموں کا ایک مجموعہ بھی شائع کیا جبکہ متعدد تالیفات یادگار کے طور پر چھوڑی ہیں ۔
ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، صدر مملکت ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی حکام نے آپ کے انتقال پر آپ کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular